کانز فلم فیسٹیول میں دی ویک اینڈ کی بلیک پنک ممبر جینی سے ملاقات، گلے بھی لگایا

تازہ ترین

تازہ ترین

کانز فلم فیسٹیول میں اپنی سیریز دی آئڈل کی نمائش پر کینیڈین گلوکار دی ویک اینڈ نے ساتھی اداکارو گلوکارہ جینی سے ملاقات کی اور انھیں گلے بھی لگایا۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے مشہور پاپ بینڈ بلیک پنک کی ممبر جینی، دی آئڈل سے اداکاری کے کیریئر کا آغاز کررہی ہیں، یہ ایک ہالی ووڈ سیریز ہے جس کی کاسٹ میں موسیقی کی دنیا سے تعلق رکھنے والے کئی معروف نام شامل ہیں۔

The Idol

گزشتہ روز کانز فلم فیسٹیول میں سیریز کا پریمیئر ہوا، اس دوران دی ویک اینڈ نے کورین گلوکارہ جینی کو گلے لگایا جس سے مداح حیران ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

اکیلے بچوں کی پرورش کرنا آسان نہیں ہوتا، کم کارڈیشین

دی آئیڈل کے پریمیئر میں سیریز کی دیگر کاسٹ نے بھی شرکت کی جس میں للی روز ڈیپ، سزانا سون، ٹرائے سیون، ریچل سینوٹ اور ڈین لیوی شامل تھے۔

ٹیسفائے کی تشکیل کردہ ایچ بی او سیریز کو سیم لیونسن نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اس کا گانا دی ویک اینڈ اور بلیک پنک ممبر جینی نے گنگنایا ہے۔

Related Posts