بل بورڈ میوزک ایوارڈ 2021 کیلئے امسا ل کی نامزدگیوں کا اعلان کردیاگیا،ویک اینڈ 16 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست آگیا۔
بل بورڈ میوزک ایوارڈز میں ویک اینڈ، دی بیبی ، پاپ اسموک اور میگھن اسٹالین سر فہرست نامزد فنکار ہیں ، ہر ایک نے پچھلے سال کے دوران اپنے چارٹ ٹاپنگ میوزک کے لئے متعدد اعزازیں حاصل کیں۔
ویک اینڈ کو متعدد کیٹگریزکے لئے نامزد کیا گیا ہے جن میں ٹاپ آرٹسٹ ، ٹاپ مرد آرٹسٹ ، ٹاپ 100 آرٹسٹ ، ٹاپ اسٹریمنگ سانگ آرٹسٹ ، ٹاپ سونگ سیلز آرٹسٹ ، ٹاپ بل بورڈ 200 البم اور ٹاپ آر اینڈ بی البم شامل ہیں۔
دوسری جانب ٹام جونز 80 سال کی عمر میں برطانیہ کے البم چارٹ میں سب سے عمر رسیدہ شخص بن گئے ہیں،ٹام جونز 1965میں اپنے کیریئر کے آغازکے 56 سال بعد پہلی بار برطانیہ میں میوزک چارٹ پر ٹاپ پوزیشن پر آئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میوزک چارٹ میں ٹاپ پر آناناقابل یقین تھا۔ مجھے ہر ایک پر فخر ہے جس نے اس موسیقی کو تخلیق کرنے میں میری مدد کی۔
ان کا کہنا ہے کہ میرے لئے خوشی کی بات یہ ہے کہ لوگوں نے میرے میوزک کو پسند کیا اور عوام کی پسندیدگی پر ہمیشہ کے لئے شکر گزار ہوں۔