برطانیہ میں ریلوے یونین کی پہیا جام ہڑتال، مسافروں کو مشکلات کا سامنا

تازہ ترین

تازہ ترین

برطانیہ میں ریلوے یونین کی پہیا جام ہڑتال، مسافروں کو مشکلات کا سامنا
برطانیہ میں ریلوے یونین کی پہیا جام ہڑتال، مسافروں کو مشکلات کا سامنا

برطانیہ: ریلوے ملازمین نے پہیا جام ہڑتال کردی، یہ تین دہائیوں کی سب سے بڑی ہڑتال ہے۔ ہڑتال کے باعث لوگوں کو آنے جانے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چالیس ہزار ملازمین کی تنخواہ نہ بڑھانے پر ریلوے یونین کی جانب سے ہڑتال کی گئی ہے۔

یونین کے ارکان متعدد اسٹیشنوں کے سامنے احتجاج کے لیے جمع ہوئے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ صرف 20 فیصد ٹرینیں چلنے کی وجہ سے بسوں اور سڑکوں پر غیر معمولی رش نظر آرہا ہے۔

ریلوے یونین نے آئندہ ماہ مزید ہڑتالوں کی دھمکی دی ہے۔ یونین کے مطابق جمعرات اور ہفتے کو بھی ریلوے کے عملے کی ہڑتال ہوگی۔

دوسری جانب ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹ شاپس نے ہڑتال کو غیرضروری قرار دیا ہے۔

Related Posts