دیپال پور: بیوی نے بیٹے کے ساتھ مل کے شوہر کو کلہاڑی کے وار سے قتل کرکے لاش ٹکڑے ٹکڑے کرکے بوری میں بند کرکے پاکپتن نہر میں پھینک دی۔
ذرائع کے مطابق چک سر جیکی شوہر مقتول محمد نواز اور اس کی بیوی ملزمہ سرداراں بی بی کے کردار پر شک کی وجہ سے اکثر جھگڑا رہتا تھا اور آئے دونوں میں لڑائی ہوتی رہتی تھی۔
بیوی ملزمہ سرداراں بی بی نے اپنے بیٹے طارق سے مل کے کلہاڑی سے مسلح ہو کر اپنے شوہر مقتول محمد نواز کو قتل کرکے لاش ٹکڑے ٹکڑے کرکے بوری میں بند کرکے پاکپتن نہر میں پھینک دی۔
پولیس حویلی لکھا تھانہ نے ملزمہ سرداراں بی بی گرفتار کرکے تفتیش کی جس پر ملزمہ سرداراں بی بی نے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔پولیس حویلی لکھا تھانہ نے ملزمہ سرداراں بی بی اوراس کے بیٹے طارق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔