دنیا ہانیہ عامر کی دلکشی کی دیوانی ہوگئی؛ خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ انہیں انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) کی جانب سے دنیا کی دس خوبصورت اداکاراؤں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔فہرست میں ہانیہ عامر کو چھٹے نمبر پر رکھتی ہے اور وہ اس فہرست میں واحد پاکستانی اداکارہ ہیں۔

انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) جو فلموں، ڈراموں اور ویب سیریز کی درجہ بندی کے ساتھ ساتھ تفریحی صنعت کی شخصیات کی پروفائلنگ کے لیے مشہور ہے نے ہانیہ عامر کی دلکش شخصیت اور شاندار اداکاری کو سراہا۔ ان کے مشہور ڈراموں جیسے کہ جانان اور مجھے پیار ہوا تھا نے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے جنوبی ایشیا میں انہیں مقبولیت عطا کی۔ ان کی چمکتی مسکراہٹ اور جاندار شخصیت نے لاکھوں دلوں کو فتح کیا ہے۔

فہرست میں پہلی پوزیشن آسٹریلوی اداکارہ مارگوٹ روبی نے حاصل کی جو باربی، آئی، ٹونیا اور دی ولف آف وال اسٹریٹ جیسی فلموں میں اپنی بے مثال اداکاری کے لیے مشہور ہیں۔

Michael Buckner/Golden Globes 2024//Getty Images

دوسرے نمبر پر امریکی اداکارہ شیلین ووڈلی ہیں، جنہوں نے ڈائیورجنٹ اور بگ لٹل لائیس میں اپنی قدرتی خوبصورتی سے شائقین کو متاثر کیا۔

Shailene Woodley in Galvan London at 2024 Peabody Awards (reddit.com)

تیسری پوزیشن چینی اداکارہ دلربہ دلمراد نے حاصل کی، جو ایشیا میں فیشن آئیکون کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

(viki.com)

چوتھے نمبر پر جنوبی کوریا کی نینسی میک ڈونی ہیں، جو اپنی پرکشش شخصیت کے ساتھ کے-پاپ گروپ مومو لینڈ کی سابق رکن رہ چکی ہیں۔

(ph.genz-mag.com)

بھارتی اداکارہ کریتی سینن جو واحد بھارتی اسٹار ہیں پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ انہوں نے میمی اور بریلی کی برفی جیسی فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے قومی فلم ایوارڈ جیتا۔

(Indian Express)

چھٹے نمبر پر پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر ہیں۔فہرست میں ہانیہ عامر کو چھٹے نمبر پر رکھتی ہے اور وہ اس فہرست میں واحد پاکستانی اداکارہ ہیں۔

Who is Hania Aamir? What makes the rising star of Pakistan so popular on  the internet?

ساتویں نمبر پر کیوبن-ہسپانوی اداکارہ اینا ڈی آرماس ہیں جنہوں نے نائیو آؤٹ اور نو ٹائم ٹو ڈائی میں اپنی کلاسیکی خوبصورتی سے شہرت حاصل کی۔

Ana de Armas Pays Tribute to Marilyn Monroe on 2023 Oscars Red Carpet
Ana de Armas Pays Tribute to Marilyn Monroe on 2023 Oscars Red Carpet (ANGELA WEISS//Getty Images)

 

آٹھویں پوزیشن پر برطانوی اداکارہ ایما واٹسن ہیں جو ہیری پوٹر سیریز اور اپنی سماجی سرگرمیوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔

Emma Watson en la Milán Fashion Week de 2023. Arnold Jerocki/Getty Images

نویں نمبر پر امریکی اداکارہ امبر ہرڈ ہیں جو ایکوامن میں اپنی دلکش اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں۔

Amber Heard Off To London Fields | Movies | Empire
(empireonline.com)

فہرست میں دسویں پوزیشن ترک اداکارہ ہانڈے ایرسل نے حاصل کی جن کی خوبصورت آنکھوں اور دلفریب انداز نے عالمی شہرت حاصل کی۔

Hande Erçel Reveals Shocking Secrets About Her Life
(en.roya.tv)

ہانیہ عامر کی اس کامیابی نے پاکستانی شائقین کے لیے فخر کا موقع فراہم کیا ہے۔ ان کی عالمی سطح پر پذیرائی پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیے ایک روشن مثال ہے۔

Related Posts