دنیا کا انوکھا چڑیا گھر جہاں جانور آزاد اور انسان پنجرے میں

تازہ ترین

تازہ ترین

دنیا کا انوکھا چڑیا گھر جہاں جانور آزاد اور انسان پنجرے میں
دنیا کا انوکھا چڑیا گھر جہاں جانور آزاد اور انسان پنجرے میں

چھونگ چھنگچین کے ایک چڑیا گھر میں جانور کو دیکھنے کے لیے جانور نہیں بلکہ انسان قید ہوتے ہیں۔

چین کے شہر چھونگ چھنگ میں واقع اس چڑیا گھر میں انسانوں کو ایک پنجرے میں قید کرنے کے بعد خطرناک جانوروں کے بالکل قریب چھوڑ دیا جاتا ہے۔

انسانوں کے پنجرے کی سلاخوں پر گوشت باندھا جاتا ہے تاکہ شیر اس پر چمٹ جائیں اور لوگوں کو انہیں زیادہ قریب سے دیکھنے کا موقع میسر آسکے۔ بعض اوقات تو جانور پنجرے کے اوپر چڑھ جاتے ہیں اور دیکھنے والوں پر خوف طاری ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سنسان جزیرے پر کوئلہ اور لیموں کھا کر زندہ رہنے والا شخص

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے چین کے اس چڑیا گھر کی ویڈیو شیئر کی اور اُس کے کیپشن میں لکھا کہ یہ انسانوں کا چڑیا گھر ہے جہاں جانور ’خطرناک انسانوں‘ کو پنجرے میں بند دیکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے۔

Related Posts