دریائے سندھ کا قہر قریب آگیا؛ سیہون، سکھر اور کچے کے علاقے ڈوبنے کا خدشہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں آج ایک بڑے سیلابی ریلے کی آمد متوقع ہے۔ پانی کا بہاؤ بڑھ کر 3 لاکھ 90 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے جس کے باعث سندھ کے کچے کے علاقوں میں سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ سکھر اور کوٹری بیراج پر بھی نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے۔

سیہون کے قریبی دریائی علاقوں میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کے مطابق سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے سکھر بیراج کا دورہ کیا اور کہا کہ گڈو اور پنجند پر سیلابی ریلے کے بعد صورتحال مزید واضح ہوگی۔ محکمہ آبپاشی کے حکام نے بتایا کہ حفاظتی بندوں پر مرمت کا کام جاری ہے اور سکھر بیراج کو فی الحال کوئی خطرہ لاحق نہیں۔

Related Posts