شلپا شیٹی کے گھر چوری کی واردات، چور قیمتی اشیا لے اُڑے

تازہ ترین

تازہ ترین

شلپا شیٹی کے گھر میں چوری کی واردات، چور قیمتی اشیا لے اُڑے
شلپا شیٹی کے گھر میں چوری کی واردات، چور قیمتی اشیا لے اُڑے

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے، چور گھر سے قیمتی سامان لے اُڑے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کے منیجر نے ان کے جوہو میں واقع گھر سے قیمتی اشیا چوری ہونے سے متعلق پولیس کو رپورٹ درج کرائی۔

پولیس نے درج مقدمے کے تحت تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ڈکیتی کی واردات میں ملوث 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈکیتی واردات کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی اداکارہ اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیوں پر باہر ملک گئی ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیں:عدالت نے شلپا شیٹی کو بڑا ریلیف دے دیا

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی غیر موجودگی میں دو ڈکیت گھر کی 25 فٹ دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور اداکارہ کے گھر کے ماسٹر بیڈ روم، ڈائننگ روم اور اداکارہ کی بیٹی کے کمرے سے قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے۔

Related Posts