پاکستان شوبز انڈسٹری میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے ، اداکارہ ماہ نور

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل ،اداکارہ و پرفارمر ماہ نور کا کہنا ہے کہ ہماری شوبز انڈسٹری میں جیلس پن بہت ہے مگر ایسے کامیابی حاصل نہیں ہوتی ۔

کامیابیوں کیلئے محنت اوراپنی منزل پانے کیلئے جستجو کا ہونا ضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ اب سفارش اور فحاشی کا زمانہ نہیں رہا ہر میدان میں ٹیلنٹ اور معیاری کام کو ترجیح دی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں : شوبز سے کنارہ کشی کا تاثر درست نہیں ، جلد ڈراموں میں نظر آئوں گی‘ ماہ نور بلوچ

ماہ نور نے مزید کہا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں جو ٹیلنٹ موجود ہے دنیامیں اسکی کسی اور ملک میں مثال نہیں ملتی ہمیں حسد جیسی بیماری کو ختم کرکے محنت اور لگن سے کام کرکے اپنی ثقافت کو مزید پرموٹ کرنا چاہیے۔

Related Posts