ادویات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، ڈریپ نے خبروں کی تردید کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کی تردید کردی۔

ڈریپ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے نئی رجسٹر ہونے والی 25 دواؤں کی قیمت مقرر کی ہے، تمام 25 نئی دوائیں ہیں، اس سے پہلے پاکستان میں رجسٹر ہی نہیں تھیں۔ تمام 25 ادویات پہلی بار مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔

وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ پیراسٹامول کے ساتھ کمبینیشن میں نئی دوا رجسٹر کی گئی ہے، سادہ پیراسٹامول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عوام کیلئے بری خبر، نیپرا نے بجلی 5 روپے 40 پیسے مزید مہنگی کردی

قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے مختلف ادویات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

ڈریپ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ جن ادویات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا گیا ہے اُن میں مختلف بیماریوں کے انجیکشن، گولیاں، انہیلر اور سیرپ شامل ہیں۔

اعلامیے میں یہ کہا گیا تھا کہ نئے سالٹ، فارمولیشن، اسٹرنتھ والی ادویات کی قیمتوں کی حد مقرر کی گئی ہے جبکہ بلڈ پریشر اور خون کی شریانیں کھولنے والی گولیوں کی نئی قیمت متعین کردی۔

Related Posts