حج مقامات پربلا اجازت جانے کی کوشش پر10ہزارسعودی ریال جرمانہ ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

حجاج کرام کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے انتظامات مکمل کرلئے گئے
حجاج کرام کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے انتظامات مکمل کرلئے گئے

ریاض:سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مسجدالحرام اور اطراف کے مقامات اور مشاعرمقدسہ (منی، مزدلفہ اور عرفات)میں اجازت نامے کے بغیر جانے کی کوشش پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ کے ایک عہدہ دار نے بتایا کہ ایام حج میں المسجدالحرام،اس کے آس پاس کے مقامات اور مشاعرمقدسہ (منی، مزدلفہ اورعرفات) میں جانے کے لیے مجاز حکام کا جاری کردہ اجازت نامہ ضروری ہوگا۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 5 جولائی سے 23 جولائی تک یہ پابندی نافذالعمل ہوگی۔اس کی خلاف ورزی کے مرتکبین پر دس ہزار ریال جرمانہ عاید کیا جائے گا۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نے تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ہدایت کی کہ وہ حج موسم سے متعلق سرکاری ہدایات کی پاسداری کریں۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کی نئی حکومت کا مسجد اقصیٰ کا انتظام سعودی عرب کو دینے پر غور

ان پابندیوں پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی اہلکار مسجد الحرام، منی، مزدلفہ اورعرفات جانے والے تمام راستوں اورگذرگاہوں پر کڑی نظر رکھیں گے۔اجازت نامے کے بغیران مقامات کی جانب جانے والے افراد کو روکا جائے گا۔

Related Posts