حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے پاگئے، پی پی وزیر اعظم کیلئے ن لیگ کو سپورٹ کرے گی جبکہ ن لیگ صدارت کیلئے پی پی کی حمایت کرے گی۔
حکومت سازی کے حوالے سے فائنل مذاکرات کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے حکومت سازی کے لیے اپنے نمبر پورے کرلیے ہیں۔
اس سے قبل اسلام آباد میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں حکومت سازی سے متعلق امور پر طویل گفت و شنید ہوئی۔
ملاقات میں بلاول بھٹو، شہباز شریف، اسحاق ڈار، سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ اور احسن اقبال بھی موجود تھے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، آصف علی زرداری دونوں جماعتوں کے مشترکہ امیدوار صدارت جبکہ شہباز شریف مشترکہ امیدوار برائے وزارت عظمیٰ ہوں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








