پاکستان کی طرف سے غزہ کے لیے انسانی امداد کی تیسری کھیپ مصر پہنچ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کی طرف سے غزہ کے لیے انسانی امداد کی تیسری کھیپ مصر پہنچ گئی
پاکستان کی طرف سے غزہ کے لیے انسانی امداد کی تیسری کھیپ مصر پہنچ گئی

مصر میں موجود پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی طرف سے غزہ کے لیے انسانی امداد کی تیسری کھیپ مصر پہنچ گئی۔

پاکستانی سفارتخانہ مصر کے مطابق خصوصی فوجی طیارہ 20 ٹن کا امدادی سامان لیکر العرش ائیرپورٹ پہنچا، امدادی سامان میں غزہ کے عوام کے لیے طبی سامان بھی موجود ہے۔

پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے امدادی سامان مصر کی ریڈ کریسینٹ سوسائٹی کے حوالے کیا، مصری ریڈ کریسینٹ یہ سامان فلسطینی ریڈ کریسینٹ سو سائٹی کو دے گی،

دسمبر 2023میں سیمنٹ کی فروخت میں 4.63فیصد اضافہ

پاکستانی سفارتخانہ مصر کے مطابق پاکستان نے غزہ کے عوام کے لیے ابتک 200 ٹن کا امدادی سامان دیا ہے۔

Related Posts