ہرارے: پاکستان نے تیسرے ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو جیت کے لئے 166 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے شرجیل خان اور ممحد رضوان سے کھیل کی ابتداء کی۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 35 رنز پرگری تھی جب شرجیل خان 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔ پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان بابر اعظم تھے جنہوں نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔
بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کےبعد فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے ۔ محمد رضوان نے شاندار کھیل کھیلتے ہوئے 91 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے پلیئنگ الیون میں سرفراز احمد، شرجیل خان اور حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں جبکہ آج تیسرا اور فائنل میچ ہے۔
ٹاس کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں آصف علی ، دانش عزیز اور ارشد اقبال کو ڈراپ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں اچھا پرفارم کرکے سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔ بابراعظم کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہے تاہم ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میچز میں تیزترین 2000 رنز بنانے والے بلےباز بن گئے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








