یہ مہاجروں کا شہر ہے اور یہاں حکمرانی بھی مہاجر کریں گے! میئر نیو یارک ممدانی کا ٹرمپ کو دو ٹوک جواب

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

نیو یارک کی میئر شپ کا الیکشن جیتنے کے بعد تقریر کرتے ہوئے نو منتخب مسلم میئر ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ اگر کوئی ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے سکتا ہے تو وہ نیویارک سٹی ہے۔

نیو یارک کے نو منتخب میئر ظہران مامدانی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی نے ٹرمپ کو شکست دینا ہے تو وہ نیویارک ہے اور یہاں اسلاموفوبیا کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ نیویارک میں آباد مہاجر اور مختلف کمیونٹیز کے لوگ ہی اس شہر کی قیادت کریں گے۔ممدانی نے کہا کہ نیویارک کے شہریوں نے ثابت کر دیا کہ طاقت عوام کے ہاتھ میں ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج ہم نے نیویارک میں روایتی اور خاندانی سیاست کا خاتمہ کیا ہے اور ایک نئی قیادت کے دور کا آغاز ہوا ہے۔ یہ شہر اور یہ جمہوریت عوام کی ہے۔

میئر نے مزید کہا کہ وہ نیویارک کو ایک ایسا شہر بنائیں گے جہاں کام کرنے والے طبقے کے لوگ آسانی سے زندگی گزار سکیں۔ آج ہم ایک نئے جنم لینے والے شہر میں سانس لے رہے ہیں آج ہم نے خوف کو شکست دی اور امید کو جتایا۔

ممدانی نے کہا کہ میں مسلمان ہوں اور اسلام میرا مذہب اور اس بات پر کسی سے معافی مانگنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے ٹرمپ کے لیے پیغام دیا کہ نیویارک مہاجرین کا شہر ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ مہاجرین ہی نیویارک کی قیادت کریں گے۔ میئر زوہران مامدانی یکم جنوری سے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

Related Posts