کراچی: امسال 2021میں پاکستان میں 2 سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے، محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں اس سال کے چاند اور سورج گرہن دکھائی نہیں دیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون کو ہوگا، یہ جزوی سورج گرہن ہوگا،جو ایشیا، افریقہ،یورپ،افریقہ اور مغربی امریکا میں دیکھا جاسکے گا۔
سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن4 دسمبر کو ہوگا جو مکمل سورج گرہن ہوگا، جسے امریکا، جنوبی امریکا، پیسیفک، اور انٹارکٹکا میں دیکھا جاسکے گا۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ اس سال کا پہلا چاند گرہن 26 مئی کو ہوگا جو مکمل چاند گرہن ہوگا، یہ چاند گرہن آسٹریلیا، یورپ، جنوب مشرقی ایشیا اور شمالی پیسیفک میں دیکھا جاسکے گا۔
دوسرا چاند گرہن19 نومبر کو ہوگا، جو جنوبی اور مشرقی امریکا، آسٹریلیا اور یورپ کے مختلف علاقوں میں دیکھا جاسکے گا۔