کرکٹ میں بحران کا خاتمہ ہونے جارہا ہے، ہزاروں کرکٹرز کو روزگار ملے گا، نجم سیٹھی

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ کرکٹ کا بحران ختم ہونے جارہا ہے، اب سے ہزاروں کرکٹرز کو روزگار ملے گا۔

چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ رمیز راجہ کی صدارت میں چلنے والی رجیم اب نہیں رہی۔ پی سی بی کا 2014 کاآئین پھر سے بحال ہوگیا ہے۔ مینجمنٹ کمیٹی دن رات فرسٹ کلاس کرکٹ کی بحالی کے لیے کام کرے گی۔

ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ہزاروں کرکٹرز کو روزگار ملے گا، کرکٹ میں بحران کا خاتمہ ہونے جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نجم سیٹھی ایک مرتبہ پھر چیئرمین پی سی بی بن گئے، نوٹیفکیشن جاری

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے معاملات چلانے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے 14 رکنی کمیٹی بنادی ہے۔

وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ہوں گے، یہ کمیٹی 120 دن تک پی سی بی کے معاملات چلائے گی۔

Related Posts