خیبر پختونخوا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ، 60 بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

تازہ ترین

تازہ ترین

Global polio immunisation suspended amid coronavirus pandemic

پشاور: خیبر پختونخوا میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔تین روزہ مہم کے دوران خیبر پختونخوا میں پانچ سال سے کم عمر کے لگ بھگ 60 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

صوبائی وزیر صحت کے مطابق صوبے سے پولیو کے مرض کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے،پولیو مہم کے سلسلے میں سیکورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔

صوبہ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز پشاور ، باجوڑ سے کیا جائے گا۔ چارسدہ ، مردان ، نوشہرہ ، بونیر ، تورغر ، ملاکنڈ ، سوات ، کوہاٹ ، بنوں ، لکی مروت ، مہمند ، خیبر ، اور ضلع صوابی میں بھی بچوں کو پولیوسے بچائو کے قطرے پلائے جائینگے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہر ماہ انسداد پولیو مہم چلانے کی منظوری دیدی

پولیو ایک متعدی بیماری ہے جس کی وجہ پولیو وائرس ہے جو بنیادی طور پر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو متاثر کرتا ہے،پاکستان افغانستان اور نائیجیریا سمیت دنیا کے ان تین ممالک میں شامل ہے ، جہاں پولیو وائرس ابھی بھی موجود ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی سفارش پرپولیو سے وابستہ سفری پابندی کے تحت پاکستان بدستور موجود ہے جس کی وجہ سے بیرون ملک سفر کرنے والے ہر فرد کو پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لے کر جانا پڑتا ہے۔

Related Posts