لاہور :جمعہ کی صبح گھر میں آگ لگنے سے تین بچے ہلاک اور پانچ افرادشدید زخمی ہو گئے، آتشزدگی کی وجوہات کا پتا نہ چل سکا۔
چونگی امر سدھو کے علاقے گلستان کالونی میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جھلس گئے، جس کے نتیجے میں 2 چھوٹی بچیاں اور ایک بچہ جاں بحق جبکہ والدین سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ٹیموں نے ایک جوڑے اور ان کے تین بچوں سمیت پانچ زخمیوں کو علاج کے لیے جناح اسپتال پہنچایا ۔جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت دو سالہ علی عباس، چار سالہ زہرہ اور چھ سالہ لاریب کے نام سے ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:لاہورمیں گھر سے لیڈی ڈاکٹر، جوان بیٹے اور بیٹیوں سمیت4افراد کی لاشیں برآمد
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








