اس مہینے کے شروع میں خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے ایک راکٹ حملے میں پانچ پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے شہر کلاچی کے چوک یادگار کے قریب دہشت گردوں نے پولیس وین پر راکٹ حملہ کیا تھا۔ راکٹ حملے میں 5 پولیس اہلکار شہید جب کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کلاچی فضل سبحان شدید زخمی ہوئے۔