لاہوریوں کو گدھے کے گوشت کے بعد 3 سال پرانا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہوریوں کو گدھے کے گوشت کے بعد 3 سال پرانا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف
لاہوریوں کو گدھے کے گوشت کے بعد 3 سال پرانا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے ایک کولڈ اسٹوریج سے 3 سال پرانا گوشت برآمد کیا ہے جو مبینہ طور پر عوام کو کھلایا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر گدھے کے گوشت کے طعنے سننے والے لاہوریوں کے لئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، گدھے کے بعد جو گوشت انہیں کھلائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے وہ 3 برس پرانا گوشت ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں ملتان روڈ پر واقع کولڈ اسٹوریج پر چھاپہ مار کر 7 ہزار کلو سے زائد المعیاد گوشت پکڑ لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ گوشت 3 برس پرانا ہے۔ اس میں سری پائے اور کھد بھی شامل ہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے زائد المعیاد گوشت قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد جلا کر تلف کر دیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایک ریسٹورنٹ پر چھاپے کے دوران کولڈ اسٹوریج کی نشاندہی ہوئی تھی، کولڈ اسٹور مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے تمام خریداروں کی تفصیل حاصل کی جا رہی ہے۔

Related Posts