آج کے ٹوٹکے میں ہم آپ کو ایک آسان اور مؤثر قدرتی وائٹننگ اور برائٹننگ کریم بنانے کا طریقہ بتائیں گے، جو جلد کو نرم، شفاف اور صحت مند بنائے گی اور ساتھ ہی ڈارک اسپاٹس اور جھریوں کو بھی کم کرے گی۔
تبت سنو کریم، ایلوویرا جیل، فیئر اینڈ لولی کریم اور وٹامن کیپسولز کے ذریعے کس طرح ایک مؤثر، ہائیڈریٹنگ اور برائٹننگ کریم تیار کی جا سکتی ہے، جو دن اور رات دونوں وقت استعمال ہو سکتی ہے۔
یہ کریم نہ صرف جلد کو صاف، نرم اور شفاف بناتی ہے بلکہ ڈارک اسپاٹس، پگمنٹیشن، جھریوں اور فائن لائنز کو بھی کم کرتی ہے۔
اجزاء:
ایلوویرا جیل ایک چمچ
تبت سنو کریم ایک چمچ
(جامنی رنگ والی نہیں، عام سفید کریم لیں)
فیئر اینڈ لولی کریم ایک چمچ
وٹامن ای کیپسول ایک عدد
وائٹننگ کیپسول ایک عدد
پلاسٹک یا شیشے کا برتن مکسنگ اور اسٹوریج کے لیے
طریقہ:
ایک صاف برتن میں ایلوویرا جیل ڈالیں۔یہ جلد کو ہائیڈریٹ اور نرم بناتا ہے۔
اب اس میں تبت سنو کریم شامل کریں۔یہ جلد کو قدرتی نرمی، چمک اور برائٹنس دیتی ہے۔
پھر فیئر اینڈ ل لولی کریم شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔
مکسنگ کرتے وقت اسٹیل کے چمچ کا استعمال نہ کریں صرف پلاسٹک یا شیشے کا چمچ استعمال کریں۔
اب اس میں وٹامن ای اور وائٹننگ کیپسول کا تیل شامل کریں۔یہ جلد کی نمی برقرار رکھنے اور گلاس اسکِن افیکٹ کے لیے نہایت مفید ہیں۔
تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں یہاں تک کہ ایک ہموار، نرم کریم تیار ہو جائے۔
استعمال کا طریقہ:
رات کے وقت: چہرہ دھو کر خشک کریں، پھر یہ کریم لگائیں اور پوری رات کے لیے چھوڑ دیں۔
دن کے وقت: اگر باہر جانا ہو تو اس میں سن بلاک شامل کر کے لگائیں۔
یہ کریم روزانہ استعمال کی جا سکتی ہے، اس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں۔
اسٹوریج:
اس کریم کو کسی پلاسٹک یا شیشے کے جار میں ڈال کر ایک مہینے تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ اسٹیل کے برتن یا چمچ استعمال نہ کریں تاکہ اجزاء کا کیمیائی ردعمل نہ ہو۔
فوائد:
7 دن میں واضح فرق: جلد نرم، صاف اور چمکدار۔
جھریاں، داغ دھبے، پگمنٹیشن، ڈارک سرکلز میں نمایاں کمی۔
جلد کو قدرتی گورا پن اور گلاس جیسی چمک حاصل ہوتی ہے۔
نوٹ:
یہ کریم صرف بیرونی استعمال کے لیے ہے۔ اگر جلد حساس ہو تو پہلے چھوٹی جگہ پر ٹیسٹ کر لیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








