فلم ”ٹائیگر 3“ نے ایڈوانس بکنگ سے کروڑوں کما لئے

تازہ ترین

تازہ ترین

ممبئی: سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی کی ٹائیگر 3 نے ایڈوانس بکنگ کے ذریعے ہی 12 کروڑ سے زائد کمالئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹائیگر 3 کی ریلیز کے پہلے دن 4,62,327 ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں۔ اس میں ہندی 2D ورژن کے لیے 4,35,913 ٹکٹس اور تیلگو 2D ورژن کے 14,158 ٹکٹس شامل ہیں۔

IMAX ورژن میں ٹائیگر 3 دیکھنے کا جنون بھی بہت زیادہ ہے کیونکہ 8203 ٹکٹ پہلے ہی دن کے لیے بک ہو چکے ہیں۔ یہ فلم تامل زبان میں بھی ریلیز کی جائے گی جس کے 1957 کے ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں۔

ایکشن اور جاسوسی فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ایک تھا ٹائیگر اور 2017 میں ٹائیگر زندہ ہے ریلیز کی جاچکی ہے۔

معروف اداکارہ پلاسٹک سرجری کے دوران انتقال کر گئیں

منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں کترینہ کیف بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے بعد سلمان خان ’ٹائیگر 3‘ میں جلوہ گر ہوں گے جس کی ریلیز رواں سال 12 نومبر کو دیوالی کے دن شیڈول ہے۔

Related Posts