اسلام آباد: ٹِک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے پاؤں پھسلنے کے باعث 21 سالہ نوجوان نہر میں گر کر موت کی وادی میں چلا گیا۔
محلہ مسلم ٹاؤن پنڈی گھیب کا رہائشی نوجوان اویس ولد سلطان اپنے دوست کے ہمراہ شہباز پور ڈیم پر گھومنے کے لئے گیا جہاں پر وہ اپنے دوست کیساتھ ٹِک ٹاک ویڈیوز بنانا شروع ہو گیا۔
بعد ازاں شہباز پور ڈیم کے سِپل وے کے اوپر پُل پر حفاظتی ریلنگ کیساتھ ہاتھ رسی سے باندھ کر کرتب کرنے اور اُسکی ویڈیو بنانے کے دوران اچانک اُسکا پاؤں پھسلا اور وہ پانی میں جا گرا۔
یہ سارا وقوعہ اُسکے دوست کے موبائل پر ریکارڈ بھی ہو گیا، تیراکی نہ آنے کے باعث نوجوان گہرے پانی میں چلا گیا، بعد ازاں اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور پولیس اہلکاران موقع پر پہنچ گئے۔
جہاں پر ماہر غوطہ خوروں کی مدد سے نوجوان کی نعش کو نکال لیا گیا جسکی نمازِ جنازہ آج رات 10 بجے اُسکے آبائی علاقے نکہ کلاں تحصیل پنڈی گھیب میں ادا کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: سنگدل ماں نے اپنی دو سگی کمسن بچیوں کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








