دنیا میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے ٹک ٹاکر کھابے لیم کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کا خیرسگالی سفیر مقرر کر دیا گیا، انہوں نے یہ اعزاز سینیگال کے دورے کے دوران حاصل کیا جہاں وہ پیدا ہوئے تھے۔
اپنی خاموش ویڈیوز کی وجہ سے مشہور 24 سالہ کھابے لیم 162اعشاریہ 8 ملین فالوورز کے ساتھ ٹک ٹاک پر سرفہرست ہیں۔
یونیسف کے علاقائی ڈائریکٹر جائلز فگنینو نے سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار کے ایک ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے دوران اعلان کیا کہ کھابے لیم اب یونیسف کے نئے خیرسگالی سفیر کے طور پر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا، کھابے کی سچائی اور اس کی وابستگی اسے ایک شاندار سفیر بناتی ہے۔
پاکستانی ٹک ٹاکر مس واؤ کی نازیبا ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر لیک
کھابے لیم نے اپنے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہا، “بچپن میں غربت کا خوف، اسکول میں اپنی دلچسپی تلاش کرنے کی جدوجہد، اور پھر کورونا کے دوران ملازمت کھونے سے لے کر اپنی جگہ اور مقصد تلاش کرنے تک، میں جانتا ہوں کہ جب بچوں کو مواقع دیے جاتے ہیں تو وہ ترقی کر سکتے ہیں۔
کھابے لیم اب یونیسف کے دیگر خیرسگالی سفیروں، جیسے فٹبال کے مشہور کھلاڑی لیونل میسی اور ڈیوڈ بیکھم اور گلوکارہ کیٹی پیری کی صف میں شامل ہو گئے ہیں۔
کھابے لیم نے مارچ 2020 میں کورونا وبا کے دوران اپنی فیکٹری کی نوکری کھونے کے بعد ٹک ٹاک ویڈیوز بنانا شروع کیں۔ ان کی ویڈیوز نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی اور فوربز کے مطابق جون 2022 سے ستمبر 2023 کے دوران وہ مختلف کمپنیوں کے ساتھ مارکیٹنگ معاہدوں کے ذریعے تقریباً 16اعشاریہ 5 ملین ڈالر کما چکے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








