پاکستان میں ٹک ٹاک نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کا مقصد والدین کو یہ سہولت دینا ہے کہ وہ اپنے نوعمر (ٹین ایج) بچوں کے ایپ کے استعمال کو محفوظ اور ذمہ دارانہ بنائے رکھ سکیں۔
اس نئے فیچر فیملی پیئرنگ (Family Pairing) کے تحت ٹک ٹاک نے کئی ایسے ٹولز جاری کیے ہیں جو پلیٹ فارم پر خاندانی تحفظ اور سیکیورٹی کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔
اس فیچر کی مدد سے پاکستانی والدین اب اپنے بچوں کے پرائیویسی سیٹنگز دیکھ سکتے ہیں اور جب بھی ان کے بچے کوئی ویڈیو عوامی طور پر پوسٹ کرتے ہیں تو انھیں نوٹیفکیشن موصول ہوگا۔
یہ ٹولز والدین اور بچوں کے درمیان آن لائن رویے، صحت مند اسکرین ٹائم اور موزوں مواد کے انتخاب پر بات چیت کو فروغ دینے کے لیے بنائے گئے ہیں۔
ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ یہ فیچرز صرف والدین کے کنٹرول کے لیے نہیں، بلکہ والدین اور بچوں کے درمیان مکالمہ بڑھانے، خود آگاہی پیدا کرنے اور نوجوان صارفین میں ذمہ دار ڈیجیٹل عادات کو فروغ دینے کے لیے ہیں۔
فیملی پیئرنگ کے ذریعے والدین روزانہ اسکرین ٹائم کی حد مقرر کر سکتے ہیں اور وقفے (بریک) کا شیڈول بھی بنا سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ وہ ڈائریکٹ میسجنگ، ویڈیو پر تبصرے اور ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے جیسے فیچرز کو محدود یا فعال کر سکتے ہیں۔
16 سال یا اس سے کم عمر صارفین کے لیے ڈائریکٹ میسجنگ پہلے سے بند ہوتی ہے، جبکہ رات کے اوقات میں نوٹیفکیشن خودبخود میوٹ رہتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








