منگیتر کو شادی کی بہت جلدی ہے، ٹک ٹاکر اسٹار جنت مرز

تازہ ترین

تازہ ترین

منگیتر کو شادی کی بہت جلدی ہے، ٹک ٹاکر اسٹار جنت مرز
منگیتر کو شادی کی بہت جلدی ہے، ٹک ٹاکر اسٹار جنت مرز

پاکستان کی مشہور ومعروف ٹک ٹاکر اسٹار جنت مرزا کا کہنا ہے کہ اُن کی بات پکی ہوچکی ہے اور اُن کے منگیتر کو شادی کی بہت زیادہ جلدی ہے۔

حال ہی میں انہوں نےایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں ٹک ٹاک کا کوئی شوق نہیں تھا، وہ اپنی بہن علیشبہ کو بھی ٹک ٹاک استعمال کرنے پر ڈانٹتی تھیں مگر پھر ان سے ہی متاثر ہوکر انہوں نے ویڈیوز بنانا شروع کیں اور خوش قسمتی سے بہن سے زیادہ مقبول ہوگئیں۔
جنت مرزا نے بتایا کہ انہوں نے ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنے کے بعد پنجابی زبان کی ایک فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور اب وہ اردو فلموں میں بھی اداکاری کی خواہش مند ہیں۔

انٹرویو کے دوران شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں جنت مرزا نے بتایا کہ ان کے رشتے کی بات پکی ہو چکی ہے اور ان کی شادی بھی جلد ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

خدارا بلوچستان کی مدد کریں، ایوب کھوسہ کی عوام سے اپیل

ٹک ٹاکر اسٹار کا کہنا تھا کہ انہیں شادی کرنے کی جلدی ہے اور چاہتی ہیں کہ وہ جلد پیا گھر سدھار جائیں۔

انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ان کے منگیتر کو بھی شادی کی جلدی ہے مگر وہ بھی چاہتی ہیں کہ یہ پیار محبت جلد ہی شادی میں تبدیل ہوجائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ جنت مرزا نے ٹک ٹاکر عمر بٹ سے منگنی کرلی اور وہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔

عمر بٹ اور جنت مرزا کو ایک دوسرے کے ساتھ ویڈیوز میں بھی دیکھا گیا، تاہم دونوں نے کبھی اپنے رشتے سے متعلق کھل کر میڈیا میں اعتراف نہیں کیا۔

اب جنت مرزا نے ان کا نام لیے بغیر اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے رشتے کی بات پکی ہو چکی ہے اور وہ جلد شادی کی خواہاں ہیں۔

ٹک ٹاک پر ان کے تقریبا 2 کروڑ فالوورز ہیں جب کہ انسٹاگرام پر بھی ان کے 35 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، وہ شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت ہیں۔

Related Posts