لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والا ٹک ٹاکر عامل شکنجے میں آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

تیونس پولیس نے ٹک ٹاک کے ذریعے لڑکیوں کو ورغلانے اور روحانی بیماریوں اور جادو کے علاج کا جھانسہ دینے والے ایک جعلی عامل کو گرفتار کر لیا ہے۔

تیونس پولیس نے یونیورسٹی کی طالبہ کی شکایت پر ایک جعلی عامل کو گرفتار کیا ہے جو ٹک ٹاک پر “روحانی حکیم” کے نام سے ایک اکاؤنٹ چلا رہا تھا۔

یونیورسٹی کی طالبہ نے پولیس میں رپورٹ درج کروائی کہ مذکورہ عامل نے اسے زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور تشدد کیا۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق جعلی عامل سے ٹک ٹاک کے ذریعے رابطہ ہوا اور عامل نے بتایا کہ اسے “رقیہ شرعیہ” کے ذریعے علاج کرکے اس کی پریشانی ختم کرسکتا ہے۔

زیادتی کا شکار لڑکی نے کہا کہ حال ہی میں والد کے انتقال کے بعد سے وہ مسلسل ذہنی دباؤ کا شکار تھی جس پر اس نے عامل سے رابطہ کیا۔

یونیورسٹی طالبہ نے کہا کہ جعلی عامل سے ملاقات ہوئی تو اس نے نفسیاتی کمزوری کا فائدہ اٹھایا اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس دوران ملزم نے شادی کا جھانسہ بھی دیا جس کے نتیجے میں لڑکی حاملہ ہو گئی۔

زیر حراست ملزم نے متاثرہ لڑکی کی ویڈیوز بنا کر اسے بلیک میل کرنا شروع کردیا اور اسی طرح دوسری لڑکیوں کو بھی نشانہ بنایا۔

Related Posts