لوگوں کی نامناسب ویڈیوز بناکر شیئر کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار، جیل منتقل

تازہ ترین

تازہ ترین

ایک شخص کو گرفتار حالت میں دکھایا گیا ہے
علامتی فوٹو

پشاور میں نامناسب ویڈیوز بنانے والا ٹک ٹاکر ماصل کو گرفتار کرلیا گیا۔

پشاور پولیس کے مطابق اندرون شہر تحصیل پارک گور کھڑی میں نا مناسب ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ٹک ٹاکر ماصل کو ایک بار پھر گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے بتایاکہ ٹک ٹاکر کو تھری ایم پی او کے تحت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر ملزم نے اس سے قبل بھی تحصیل پارک میں متعدد نامناسب ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپلوڈ کی تھیں جس پر عوامی حلقوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔

پشاور میں نامناسب ویڈیوز بنانیوالا ٹک ٹاکر گرفتار، تھری ایم پی او کے تحت جیل منتقل
— فوٹو: اسکرین گریب

پولیس اس سے قبل بھی ملزم کو منشیات، آئس، لڑائی جھگڑوں، غیر مناسب اور غیر اخلاقی ویڈیوز  کے باعث گرفتار کرچکی ہے اور ملزم عادی ریکارڈ یافتہ ہے۔

Related Posts