تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کی نماز جنازہ کل لاہور میں ادا کی جائیگی

تازہ ترین

تازہ ترین

allama khadim hussain rizvi life story

لاہور:تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ 21 نومبر بروز ہفتہ دن 10 بجے مینار پاکستان لاہور میں ادا کی جائے گی۔

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی مختصر علالت کے بعد جمعرات کی شام لاہور میں انتقال کر گئے تھے،پارٹی کے رہنما زبیر احمد قصوری نے کہاہے کہ ٹی ایل پی رہنما نماز جنازہ کے انتظامات کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹی ایل پی کے سربراہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے ٹویٹرپیغام میں مولانا خادم حسین رضوی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی ان کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کی دعا کی ہے۔

مزید پڑھیں:علامہ خادم حسین رضوی کی وفات کی اصل وجوہات سامنے آگئیں

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خادم حسین رضوی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے آرمی چیف کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ اللہ پاک مرحوم کی روح کو ابدی سکون عطا کرے۔

وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اللہ مرحوم کی روح کو ابدی سکون عطا کرے اور سوگوار خاندان کو حوصلہ عطا کرے۔وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ٹی ایل پی رہنماء کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts