آج پوری قوم ان مسلط کردہ چوروں کو قبول نہیں کررہی، عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

آج پوری قوم ان مسلط کردہ چوروں کو قبول نہیں کررہی، عمران خان
آج پوری قوم ان مسلط کردہ چوروں کو قبول نہیں کررہی، عمران خان

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا شاہ فیصل میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج پوری قوم ان مسلط کردہ چوروں کو قبول نہیں کررہی،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، کراچی اوپر جاتا ہے تو پاکستان اوپر جاتا ہے،یہ ضمنی انتخابات نہیں بلکہ ریفرنڈم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے چور جب چوری کرتے ہیں تو ملک سے فرار ہوجاتے ہیں، دوبارہ واپس آتے ہیں اور این آر او ٹو لیتے ہیں۔

کراچی پاکستان کے فنانس انجن کا نام ہے، ایسا کیا ہوا کہ ملک میں اتنی مہنگائی بڑھ گئی، ہم آٹا 50روپے پر چھوڑ کر گئے تھے، آج 100روپے مل رہا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سیاسی تحریکیں ہمیشہ سے کراچی سے شروع ہوئیں۔شاندار استقبال پر شکر گزار ہوں، بیرونی سازش کے تحت ہماری حکومت ہٹائی گئی،حکومت کے جانے کے بعد دوسرا جلسہ کراچی کرنے آیا تھا۔

شہر قائد کے لوگ سیاسی شعور رکھنے والے لوگ ہیں، مزارقائد پر عوام نے اس وقت میری حوصلہ افزائی کی تھی،اتوار کو ضمنی الیکشن ہے، ملیر اور کورنگی کی سیٹ پر الیکشن ہو رہے ہیں، پورے ملک کو پیغام دے رہا ہوں یہ الیکشن نہیں ملک کا ریفرنڈم ہو رہا ہے، ضمنی الیکشن میں ملک کا فیصلہ ہونے جارہا ہے۔

یہ چور بیرونی سازش کے تحت اقتدار میں آئے، جب سے یہ ملک پر مسلط کیے گئے 50 سالہ مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، بجلی کے بلوں نے تنخواہ دار طبقے کا جینا مشکل کر دیا ہے، اب گیس کی قیمت بھی بڑھنے والی ہے۔

Related Posts