مشن امپاسیبل 7:ٹام کروز کاچلتی ٹرین پراسٹنٹ دیکھ کرمداحوں نے انگلیاں دانتوں تلے دبالیں

تازہ ترین

تازہ ترین

نیویارک: ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز نے اپنی آنیوالی فلم مشن امپاسیبل 7 کے لئے ناروے میں چلتی ٹرین کی چھت پر اسٹنٹ کرکے مداحوں کے دل جیت لئے۔

58 سالہ اداکار مشن امپاسیبل کے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔فلم مشن امپاسیبل 7آئندہ سال 2021 میں نمائش کے لئے پیش کی جائیگی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے کئی ماہ کی بندش کے بعد اداکار ٹام کروز نے دوبارہ فلموں کی عکس بندی میں حصہ لینا شروع کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:مزاحیہ و اصلاحی اسٹیج ڈرامہ بیٹی رانی نے شائقین کے دل جیت لئے

ٹام کروز کے چلتی ٹرین پر نئے اسٹنٹ نے ان کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ، اداکار نے منظر میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے خود یہ اسسٹنٹ کرنے کو ترجیح دی۔

Related Posts