کراچی: پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر عامر لیاقت حسین کی اہلیہ طوبیٰ عامر میزبانی کے بعد اداکاری بھی شروع کردی ہے۔
سیّدہ طوبیٰ عامر نے نجی ٹی وی چینل ڈرامہ بھڑاس میں جلوہ گر ہونے والی ہیں جس کے بارے میں گزشتہ روز انہوں نے انسٹا گرام اسٹوری شیئر کی۔

تصاویر سے محسوس ہوتا ہے کہ طوبیٰ عامر حالیہ دنوں میں نئے ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے سیٹ سے لی گئی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین تبصرے کررہے ہیں۔

زباب رانا اور سلمان سعید کے ہمراہ طوبیٰ عامر اداکارہ کی حیثیت سے جلوہ گر ہوں گی۔ قبل ازیں طوبیٰ عامر نے عامر لیاقت حسین کے ہمراہ رمضان کا ٹی وی شو بھی کیا۔

ٹی وی شو میں طوبیٰ عامر میزبان کے طور پر جلوہ گر ہوئیں جہاں عوام نے انہیں پذیرائی اور پسندیدگی کی سند عطا کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کا شکار ہونے والے پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے ہیں۔
طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے کچھ دنوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اسپتال سے ڈسچارج ہوکر گھر میں آئسولیٹ ہوگئے اور انسٹا گرام پر سیلفی بھی پوسٹ کی۔
مزید پڑھیں: عامر لیاقت حسین اسپتال سے ڈسچارج، گھر میں آئسولیٹ ہوگئے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








