سال 2021 اختتام پذیر ہوا اور جاتے جاتے بے شمار یادیں چھوڑ گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے انسٹاگرام پر بہت سے پیغامات کو پسندیدگی کی سند عطا کی تاہم آج ان 5 پیغامات کا ذکر مقصود ہے جو سب سے زیادہ پسند کیے گئے ہیں۔
آج سوشل میڈیا کا دور ہے اور ہر شخص ایک دوسرے سے رابطے میں رہنا چاہتا ہے۔ بے شمار شوبز اور کھیل کی دنیا کے ستاروں نے بھی انسٹاگرام کو اپنے جذبات، پیغامات اور تصاویر کی تشہیر کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ سال 2021 کے پسندیدہ ترین 5 پیغامات پر نظر ڈالتے ہیں۔
1۔کرسٹیانو رونالڈو کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کا اعلان
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سب سے زیادہ 3 کروڑ 20 لاکھ مرتبہ جس پیغام کو پسندیدگی کی سند عطا کی گئی، وہ کرسٹیانو رونالڈو کا یہ پیغام ہے کہ ان کے اور گرل فرینڈ جارجینا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔
اداکارہ اشناشاہ اورعائشہ عمر صلاح الدین ایوبی سیریزمیں جلوہ گرہونگی
اداکارہ آمنہ الیاس کی نازیبا تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل
رواں برس 28 اکتوبر کے روز معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے، جن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 38 کروڑ 20 لاکھ سے زائد ہے، اپنی گرل فرینڈ کے ہمراہ بیڈ روم سے لی گئی تصویر شیئر کی جس میں ننھے مہمانوں کی آمد کا بتایا گیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو پہلے ہی 4 سالہ جڑواں بچے ایوا ماریہ اور ماٹیو کے علاوہ 4 سالہ بیٹی الانا مارٹینا اور 11 سالہ بیٹے کرسٹیانو جونیئر کے والد ہیں۔ ایک اور جڑواں بچے کی خوشخبری نے سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا۔
2۔ایریانا گرینڈی کی شادی
انسٹاگرام پر سب سے پسندیدہ پیغامات کی فہرست میں دوسرا نمبر ایریانا گرینڈی کی شادی کے اعلان کا ہے۔ امریکی گلوکارہ نے شریکِ حیات ڈالٹن گومز کے ہمراہ اپنی شادی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا ڈال دیں جنہیں لاکھوں افراد نے پسند کیا۔
گھر پر ہونے والی شادی کی تقریب سے یہ تصاویر 26 مئی کو انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں جن میں امریکی گلوکارہ ایریانا اپنے شریکِ حیات کے ہمراہ نظر آئیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے 2 کروڑ 60 لاکھ مرتبہ ایریانا گرینڈی کی اس پوسٹ کو پسند کیا۔
3۔کائلی جینر کا حاملہ ہونے کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








