کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی اہم کارکن گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی اہم کارکن گرفتار
کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی اہم کارکن گرفتار

کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی اہم کارکن گرفتار ہوگیا۔

کراچی میں گزری پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کاروائی کے دوران تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی اہم کارکن کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزم شیردراز عرف شیر خان ملک میں مختلف بڑی دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

پولیس کی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایف سی اور آرمی پر ہونے والے دہشت گرد حملوں میں بھی ملوث رہا ہے۔

ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ تنظیم کے 5 بڑے دہشت گرد کمانڈروں کے ساتھ کام کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

مزید برآں پولیس کو دوران تفتیش یہ بھی معلوم ہوا کہ ملزم دہشت گردی کے حوالے سے دہشتگرد تنظیموں سے ملاقات کے لیے افغانستان بھی جا چکا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے 1 عدد ہینڈ گرنیڈ گولا اور 1 عدد غیر قانونی 30 بور پستول بمع 3 روند برآمد ہوا ہے۔

خیال رہے کہ ملزم کے خلاف مقدمات 162/2022، 163/2022 کا اندراج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Related Posts