پاکستانی طلبہ کیلئے بڑی خبر! جانتے ہیں امریکا کی ٹاپ کی یونیورسٹی کونسے شہر میں کیمپس بنانے جارہی ہے؟مکمل تفصیلات

تازہ ترین

تازہ ترین

Japan Announces Fully-Funded 2026 Scholarship for Pakistani Students
ONLINE

پاکستان کی اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ایک انقلابی قدم کے طور پر امریکا کی معروف ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی اور پاکستان کے درمیان باہمی اشتراک کے نتیجے میں لاہور میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ کسی امریکی یونیورسٹی کا باقاعدہ کیمپس پاکستان میں قائم ہوگا۔

یہ ادارہ موسم خزاں 2025 میں اپنی تدریسی سرگرمیوں کا آغاز کرے گاجس میں دو بنیادی شعبے قائم کیے جا رہے ہیں، اسکول آف مینجمنٹ سائنسز اور اسکول آف ڈیٹا سائنسز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی۔ نصاب امریکا کے تعلیمی معیار کے مطابق ہوگا لیکن اسے پاکستانی ثقافتی اقدار اور ضروریات کے مطابق ڈھالا جائے گا۔

اس اقدام کی قیادت شاہزیب اعوان کر رہے ہیں، جو یونیورسٹی آف لندن سے تربیت یافتہ قانون دان ہیں جبکہ ان کے ساتھ جہانزیب بورانہ شامل ہیں، جو ہارورڈ سے تعلیم یافتہ فنانس ماہر ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے اپریل 2025 میں امریکہ کے شہر ٹیمپی میں ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس میں اس شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے۔

ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے حکام کے مطابق نیا ادارہ طالبعلموں کو مرکزیت دے کر اس انداز میں تربیت فراہم کرے گا کہ وہ عالمی مارکیٹ میں مؤثر طور پر مقابلہ کر سکیں۔

اس ادارے میں دوہری ڈگری حاصل کرنے کے مواقع بھی موجود ہوں گے جس کے تحت طلبا نہ صرف پاکستان بلکہ ایریزونا کے بین الاقوامی کیمپسز میں بھی تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

اس میں واشنگٹن ڈی سی، کیلیفورنیا، اور 30 سے زائد بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعلیمی تبادلے کے پروگرام بھی شامل ہوں گے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے قیام سے نہ صرف تعلیمی مواقع میں اضافہ ہوگا بلکہ روزگار کے نئے راستے بھی کھلیں گے اور پاکستان کو بین الاقوامی علمی برادری میں ایک مضبوط مقام حاصل ہوگا۔

Related Posts