روس سے تجارت، امریکا نے ترکیہ کو سخت پابندیوں کی دھمکی دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

روس سے تجارت، امریکا نے ترکیہ کو سخت پابندیوں کی دھمکی دیدی
روس سے تجارت، امریکا نے ترکیہ کو سخت پابندیوں کی دھمکی دیدی

اسلام آباد: امریکا نے روس سے تجارتی تعلقات رکھنے کی صورت میں ترکیہ پر سخت پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے ترکیہ کی بڑی کاروباری شخصیات اور اداروں کو ایک خط بھیجا گیا ہے جس میں روس سے تجارت کرنے پرپابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ترکیہ کی کاروباری شخصیات نے خط ملنے کی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن نے ایک ملاقات کے دوران دوطرفہ معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ہیٹ ویو کے باعث چین کے جنگلات میں شدید آگ، ریڈ الرٹ برقرار

ترکیہ کے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق روس اور ترکیہ کے درمیان تجارت میں مئی اورجولائی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 فیصد اضافہ ہوا۔

امریکی ڈپٹی وزیرخزانہ نے جون میں ترکیہ کا دورہ کیا تھا اور حکام کو روس سے تجارتی روابط رکھنے پر پابندیاں لگانے سے متعلق خبردار کیا تھا۔

Related Posts