کراچی :شہر قائد میں ٹریفک پولیس نے سگنل خراب ہونے کے بعد ٹریفک کنٹرول کرنے کا نیا طریقہ ایجاد کر لیا،رسی اور تاروں کی مدد سے گاڑیوں کو روکا جانے لگا۔
داؤد چورنگی پر ڈیوٹی پر مامورٹریفک اہلکار سگنل خراب ہونے کی وجہ سے رسی اور تاروں کی مدد سے ٹریفک کنٹرول کرتے نظرآتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹریفک اہلکار وں نے بتایا کہ گزشتہ پانچ سال سے یہاں کے سگنل خراب ہیں ۔
ٹریفک اہلکاروں کاکہنا ہے کہ داؤد چورنگی سے ہیوی ٹریفک کا بھی گزر ہوتا ہے ،ٹرک اور ٹرالر کے ڈرائیوروں کو ہمارے ہاتھ نظر نہیں آتے جس کی وجہ سے اب ہمیں مجبورا ًتار اور رسی کا سہارا لے کر ٹریفک روکنا پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں:
شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر اور جدید بنایا جائے گا، مرتضیٰ وہاب
ڈی آئی جی ٹریفک کا کراچی میں 6 ڈرائیونگ لائسنس برانچز کھولنے کا اعلان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








