کراچی، 8 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں 8 محرم کے مرکزی تعزیتی جلوس کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔ عزادار حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ سے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق 8 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری کردیا گیا جو کراچی کے علاقے نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔ جلوس کے دوران موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر خارجہ بلاول کی بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملاقات

محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے نکل کر کھارادر حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ جلوس آج دوپہر ڈیڑھ بجے برآمد ہوگا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اختتامی مقام کی طرف جائے گا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ جلوس کی گزرگاہوں سے عام ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔ شہریوں کو اپنی منزلوں تک پہنچنے کیلئے متبادل راستے اختیار کرنا ہوں گے۔ جلوس کے اوقات میں موبائل سروس اور انٹرنیٹ بند رہے گا۔ 

واضح رہے کہ ہر سال محرم الحرام کے دوران تعزیتی جلوس اور تذکرۂ امام حسین رضی اللہ عنہ کی مجالس سمیت دیگر مذہبی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں جن کا مقصد آج سے 1400سال قبل واقعۂ کربلا کی یاد تازہ کرنا ہے۔

عراق میں واقع ریگ زارِ کربلا پر حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے اپنے 72 جانثاروں اور اہلِ خانہ سمیت شہادت کا رتبہ حاصل کیا جس کی یاد میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں تقریبات کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔

Related Posts