کراچی: تیزرفتار ٹریلر نے بچہ کچل دیا، ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 230سے تجاوز

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹریلر کی ٹکر
(فوٹو: آن لائن)

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں تیزرفتار ٹریلر نے بچے کو کچل دیا، رواں برس ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 230 سے زائد ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جان لیوا حادثات کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ ماڑی پور میں چاول گودام کے قریب تیز رفتار ٹریلر کے کچلنے کے باعث 8سالہ بچہ موقعے پر جاں بحق ہوگیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچے کی شناخت راحیل کے نام سے ہوئی۔

حادثے کے دوران خوش قسمتی سے 8سالہ  راحیل کی بہن محفوظ رہی، پولیس نے بچے کو کچلنے کے الزام میں ٹریلر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں رواں برس مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 230 سے تجاوز کرگئی۔

ملک کے سب سے بڑے شہر میں رواں برس ٹریفک حادثات میں جاں بحق 230سے زائد افراد میں سے 172 مرد، 25 خواتین اور 30 بچے شامل ہیں۔ تین روز قبل اسٹیل ٹاؤن کے علاقے میں بھی ٹریلر کی ٹکر کے نتیجے میں 25سالہ نوجوان فرحان جاں بحق ہوگیا تھا۔

گزشتہ ماہ 78 افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئے جبکہ 3000 زخمی ہوئے جن میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ سندھ حکومت نے ہیوی ٹرانسپورٹ کی حدِ رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کردی ہے تاکہ حادثات کا تدارک کیاجاسکے۔

Related Posts