معروف پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کے نئے ڈرامے دور کا ٹریلر ریلیز ہوگیا۔
ڈرامہ گرین انٹرٹینمنٹ پر نشر ہوگا جس کی باقاعدہ نشریات کا آغاز10 جولائی سے ہوگا، ڈرامے کی کاسٹ میں اشنا شاہ، ژالے سرحدی، نورین گلورانی اور آمنہ الیاس شامل ہیں۔
محسن علی کا تحریر کردہ یہ ڈرامہ ’آئی آن دی پرائز‘ نامی کتاب پر مبنی ہے جسے سفینہ ڈی الٰہی نے لکھا ہے۔ ڈرامے کی ہدایات وجاہت رؤف نے دی ہے۔
گرین انٹرٹینمنٹ ایک نیا چینل ہے جس پر متعدد نئے ڈرامے شروع ہورہے ہیں، جن میں عمران عباس، صباقمر ، احمد علی اکبر اور زاہد احمد جیسےکئی بڑے ستارے نظر آئیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








