ٹرانس پشاور نے بہترین اسمارٹ ٹکٹنگ پروگرام کا بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا، شہباز گل

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹرانس پشاور نے بہترین اسمارٹ ٹکٹنگ پروگرام کا بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا، شہباز گل
ٹرانس پشاور نے بہترین اسمارٹ ٹکٹنگ پروگرام کا بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا، شہباز گل

ٹرانس پشاور نے بہترین اسمارٹ ٹکٹنگ پروگرام کا بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا گیا، پیغام میں انہوں نے کہا کہ الحمداللہ، ٹرانس پشاور نے بہترین اسمارٹ ٹکٹنگ پروگرام کا بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا یہ ایوارڈ لندن میں قائم کردہ ٹرانسپورٹ ٹکٹنگ گلوبل کی جانب سے دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مقابلے میں فائنلسٹ انڈونیشیا، برازیل، آسٹریلیا، نیویارک، نیوساؤتھ ویلز اور قازقستان کے پراجیکٹس شامل تھے۔

اس حوالے سے ترجمان ٹرانس پشاور نے جاری بیان میں کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں بہترین ٹرانسپورٹ کا نظام ہے لیکن بین الاقوامی سطح پر ٹرانس پشاورنے بہترین اسمارٹ ٹکٹنگ پروگرام کا بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرکے ملک کا نام روشن کردیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ لندن میں قائم کردہ ٹرانسپورٹ ٹکٹنگ گلوبل کی جانب سے دیا گیا ہے۔

Related Posts