ٹرانسپورٹرز نے اپنے مطالبات منوا لیے، ملک بھر میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

ہڑتال کے باعث تجارت معطل رہی، فائل فوٹو

حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعدگڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

نجی چینل کے مطابق صدر گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن ملک شہزاد نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے جو وعدے کیے ہیں ان کی بنیاد پر ہڑتال ختم کر رہے ہیں۔ ہمارے تمام مطالبات مان لیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرانسپورٹرز نے بھاری ٹریفک جرمانوں میں کمی، گاڑیوں کے لوڈ میں اضافے سمیت دیگر رعایتیں مانگی تھیں۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے کراچی بندر گاہ پر کام بری طرح متاثر رہا، جہازوں کی آمدورفت رک گئی، ایک جہاز کراچی پورٹ اور دو جہاز بندرگاہ کے باہر کلنکر پورٹ پر ٹرکوں کے آنے کے منتظر ہیں۔

Related Posts