صرف 2 سکینڈ میں 700 کلومیٹر کا سفر! چینی سائنسدانوں نے دنیا کو حیران کردیا؛ حیرت انگیز ویڈیو دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

چینی ٹیکنالوجی نے ایک بات پھر سے دنیا کو حیران کردیا۔ نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے ایک ایسا تجربہ کیا جس میں سپر فاسٹ ٹرین صرف دو سیکنڈ میں 700 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے میں کامیاب رہی۔

تجربے کے مطابق یہ تقریباً ایک ٹن وزن والی ٹرین خصوصی 400 میٹر لمبی ٹریک پر چلائی گئی اور اتنی تیز رفتار تھی کہ انسانی آنکھ اسے دیکھ بھی نہیں سکتی تھی۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ اب تک کی سب سے تیز سپر کنڈکٹنگ الیکٹرک میگلیو ٹرین ہے جس پر انجینئرز کی ٹیم پچھلے 10 سال سے کام کر رہی تھی۔

میگلیو ٹرین کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ٹریک سے چھوئے بغیر معلق رہ کر حرکت کرتی ہے اور اس کی رفتار دیکھ کر وہاں موجود افراد کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے۔ تجربے کی ویڈیو میں ٹرین بجلی کی طرح دوڑتی ہوئی پیچھے ہلکی دھند چھوڑتی دکھائی دیتی ہے۔

چینی سائنسدانوں نے بتایا کہ یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں راکٹ لانچز اور مسافر ٹرینوں میں استعمال ہو سکتی ہے جس سے بڑے شہروں کے درمیان سفر صرف چند منٹوں میں ممکن ہو جائے گا۔

یہ کامیابی نہ صرف عالمی ریکارڈ قائم کرتی ہے بلکہ مستقبل کی نقل و حمل کا بھی نقشہ بدل سکتی ہے۔

Related Posts