آنجہانی آسٹریلین کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کیلئے خراجِ تحسین کا منفرد انداز

تازہ ترین

تازہ ترین

آنجہانی آسٹریلین کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کیلئے خراجِ تحسین کا منفرد انداز
آنجہانی آسٹریلین کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کیلئے خراجِ تحسین کا منفرد انداز

آسٹریلیا اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں آنجہانی آسٹریلین کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کیلئے خراجِ تحسین کے مختلف انداز اپنائے جا رہے ہیں۔

بھارت کے قومی ایوارڈ (پدماشری) کے فاتح سدرسن پٹنائک کو بین الاقوامی سطح پر ریت پر فن پارے بنانے کے حوالے سے سراہا جاتا ہے۔ انہوں نے بھی اپنے منفرد انداز میں اینڈریو سائمنڈز کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اینڈریو سائمنڈز کا انتقال، کرکٹرز کا اظہارِ افسوس

سابق آسٹریلین کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں انتقال کرگئے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 2 روز قبل اپنے پیغام میں معروف مجسمہ ساز سدرسن پٹنائک نے کہا کہ میں اینڈریو سائمنڈز کی اندوہناک حادثے میں ہلاکت کے متعلق جان کر افسردہ ہوں۔

ٹوئٹر پیغام میں سدرسن پٹنائک نے کہا کہ اینڈریو سائمنڈز جیسے کھلاڑی کا انتقال دنیائے کرکٹ کیلئے ایک عظیم نقصان ہے۔ بھارت کے ساحلِ سمندر پوری بیچ پر میں نے ریت سے فن پارہ بنا کر لکھا کہ ہم انہیں یاد کریں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں انتقال کر گئے، پاکستان اور آسٹریلیا کے کرکٹرز نے اینڈریو سائمنڈز کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 2 روز قبل اپنے پیغام میں دُنیا کے تیز ترین بولر اور پاکستانی قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی شعیب اختر نے کہا کہ مجھے اینڈریو سائمنڈز کے کار حادثے اور انتقال کی خبر پر بہت افسوس ہے۔

Related Posts