بحیرہ عرب میں بننے والا ماہا طوفان کمزور پڑ رہا ہے، محکمہ موسمیات

تازہ ترین

تازہ ترین

سمندری طوفان "ماہا" کراچی کے مزید نزدیک آگیا، فاصلہ 770 کلومیٹر رہ گیا
سمندری طوفان "ماہا" کراچی کے مزید نزدیک آگیا، فاصلہ 770 کلومیٹر رہ گیا

کراچی :محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والا ماہا طوفان کمزور پڑ رہا ہے، سائیکلون کمزور ہونے کے بعد بھارتی گجرات کی جانب بڑھے گا۔

بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان ماہا مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے، ماہا طوفان کراچی سے 557 کلومیٹر دور ہے، ماہا طوفان کمزور پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں :سپر سائیکلون کیار کے باعث سمندر بپھر گیا، سمندری پانی کراچی اور ٹھٹھہ میں داخل

محکمہ موسمیات کے مطابق سائیکلون کل شام مزید کمزور پڑجائے گا، سائیکلون کمزور ہونے کے بعد بھارتی گجرات کی جانب بڑھے گا۔

طوفان ماہا 6 اور 7 نومبر کے درمیان بھارتی گجرات سے ٹکرائے گا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے ماہی گیروں کو 6 نومبرتک کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار پر جانے کے حواسے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Posts