ٹرمپ کے مواخذے کا آغازمنگل سے ہو گا،الزامات خطرناک حملہ ہے، وکلاء

تازہ ترین

تازہ ترین

Trump impeachment

واشنگٹن:امریکی صدر ٹرمپ کے مواخذے کے مقدمے کا باضابطہ آغازمنگل سے ہو گا۔صدر ٹرمپ امریکہ کی تاریخ کے تیسرے ایسے صدر ہیں جنھیں مواخذے کی کارروائی کا سامنا ہے۔ صدر ٹرمپ پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور ایوانِ نمائندگان کے کام میں مداخلت کرنے کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

مواخذے کے مقدمے میں امریکی صدر کے وکلا نے ڈونلڈ ٹرمپ پر لگائے گئے الزامات کو امریکی عوام پر خطرناک حملہ قرار دے دیا۔

قانونی ٹیم نے کہاہے کہ یہ 2020 کے صدارتی انتخابات میں دخل اندازی کی شرمناک کوشش ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلا کا کہنا تھا کہ صدر پرلگائے گئے الزامات امریکی عوام پر خطرناک حملہ ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکی صدر ٹرمپ کے لیے بڑی مشکل، ایوانِ نمائندگان نے مواخذے کی قرارداد منظور کر لی

قانونی ٹیم کے چھ صفحات پر مشتمل خط میں کہا گیا کہ مواخذے کے آرٹیکلز کوئی بھی جرم عائد کرنے میں ناکام رہے، یہ امریکی صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی شرمناک کوشش ہے۔

امریکی صدر پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور ایوانِ نمائندگان کے کام میں مداخلت کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، صدر ٹرمپ نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انھیں صرف افواہ قرار دیا ہے۔

صدر ٹرمپ تیسرے امریکی صدر ہیں جنھیں مواخذے کی کارروائی کا سامنا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مواخذے کے مقدمے کا باضابطہ آغاز 21 جنوری سے ہو گا۔

Related Posts