یوکرین اور روس کے مابین جنگ بندی کے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ جون ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کی ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی۔ ملاقات کے دوران جس بڑی پیشرفت کی توقع کی جارہی تھی، وہ نہ ہوسکی۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں امریکی صدر کی رہائش گاہ مارالاگو میں دونوں ممالک کے سربراہان نے 2گھنٹے سے زائد وقت تک ملاقات جاری رکھی۔ اس دوران روس یوکرین جنگ کے خاتمے پر امن منصوبہ زیر غور آیا، تاہم ڈونباس کے مستقبل پر غیر یقینی صورتحال بدستور قائم رہی۔
تشویشناک طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور زیلنسکی کی ملاقات کے دوران ڈونباس کے معاملے پر اتفاقِ رائے نہ ہوسکا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ ختم کرنے کے معاہدے کے قریب ہیں، تاہم مذاکرات کو پیچیدہ قرار دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ کچھ نکات پر حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ یوکرین کے مشرقی علاقے ڈونباس کے مستقبل پر چند مسائل تاحال حل طلب ہیں۔ کچھ غیر متوقع رکاوٹیں مذاکرات کا پورا عمل متأثر بھی کرسکتی ہیں۔ یوکرین کیلئے جلد معاہدہ کرنا بہتر ہوگا، بصورتِ دیگر روس مزید علاقوں کو قبضے میں لے سکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








