ایران نے معاہدہ نہ کیا تو سنگین نتائج کا سامنا ہوگا۔ٹرمپ کی بڑی دھمکی

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹرمپ
(فوٹو: آن لائن)

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو بڑی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی قیادت نے معاہدہ نہ کیا تو سنگین نتئاج کا سامنا کرنا ہوگا۔ ایران اب بھی صورتحال کو بہتر بنا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے پاس ابھی موقع ہے لیکن وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تہران اور کرج کو ملانے والا ایک اہم پل تباہ ہوگیا ہے اور کہا کہ پل مکمل طور پر ناکارہ ہوچکا ہے اور اب ناقابلِ استعمال ہے۔

ایران کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اگر معاہدے میں تاخیر کی تو ایران اپنے باقی ماندہ وسائل ہی نہیں بلکہ طاقت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے گا اور ملک کی مجموعی صورتحال مزید تباہ کن ہوسکتی ہے۔

ایک جانب ایران جنگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی، تاہم ایرانی اور امریکی دونوں قیادتوں کی جانب سے ایک دوسرے کی سمت انگلیاں اٹھانے، دھمکیاں دینے اور میزائل، ڈرونز اور جنگی جہازوں کی مدد سے حملے کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Related Posts