امریکی فوجیوں کو نکالنے پرٹرمپ کی عراق پر سخت اقتصادی پابندیاں لگانے کی دھمکی

تازہ ترین

تازہ ترین

Trump threatens to cut WHO funding, China lifts Wuhan travel ban

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراقی حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اگر امریکی فوجیوں کو نکالا گیا تو اْسے سخت اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہاکہ ایسی پابندیاں عائد کی جائیں گی جن کا عراقی حکومت نے سوچا بھی نہیں ہو گا۔

امریکی صدر کا یہ بیان عراقی پارلیمنٹ میں منظور ہونے والی اْس قرارداد کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں تمام غیر ملکی بشمول امریکی فوجیوں کو ملک سے نکل جانے کا کہا گیا ہے۔

اس قرارداد پر بغداد حکومت کو عمل کرنا لازم نہیں ہے۔ عراق میں سترہ برس قبل کی فوج کشی کے بعد بظاہر ہزاروں فوجیوں کا انخلا مکمل ہو چکا ہے لیکن پھر بھی تقریبا پانچ ہزار سے زائد امریکی فوجی اب بھی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا اور اسرائیل کو سیاہ دن دیکھنا پڑے گا، جنرل سلیمانی کی بیٹی زینب کا پیغام

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر کسی حملے کے لیے انہیں امریکی کانگریس کی منظوری درکار نہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے تازہ بیان میں ڈیمو کریٹس سمیت ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات ہی کانگریس کیلیے نوٹی فکیشن کی حیثیت رکھتے ہیں۔

عراق سے امریکی فوج کو نکلنے پر مجبور کیا گیا تو عراق پر سخت پابندیاں لگائیں گے۔

Related Posts